سال نو

قسم کلام: اسم ظرف زمان

معنی

١ - جنتری کی رو سے ایک سال کے ختم پر شروع ہونے والا تازہ یا اگلا سال، نیا سال۔  باب غم بند ہوا باب طرب باز ہوا سال نو دیکھیے کس دھوم سے آغاز ہوا      ( ١٩٥٨ء، تار پیراہن، ١٨٣ )

اشتقاق

فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'سال' کے بعد کسرہ صفت لگا کر ہندی سے ماخوذ اسم صفت 'نو' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٥٨ء "تارِ پیراہن" میں مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مذکر